بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سجدہ سہو کس طریقے سے ادا کریں؟


سوال

اگرنماز میں غلطی ہوجائے تو سجدۂ  سہو  کس طریقے سے ادا کریں؟ سعودی عرب میں آخری قعدہ پورا پڑھنے کے بعدسجدہ سہو کرتے ہیں پھر سلام پھیرتے ہیں۔

جواب

فقہ حنفی کےمطابق سجدہ سہو  کا طریقہ یہ ہے کہ قعدہ اخیرہ میں پوری التحیات پڑھنے کے بعد (درود شریف اور دعا پڑھے بغیر) صرف دائیں طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں، اور ہر سجدے میں حسبِ معمول  "سبحان ربي الأعلى" کہے اور سجدے کے بعد بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر دائیں اور بائیں سلام پھیر دیا جائے۔سعودی عرب میں چوں کہ فقہ حںبلی رائج ہے؛ لہذا وہ اسی کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں