بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دیوبند مسلک کی طرف نسبت کے لیے نام کے آگے 'قاسمی' لگانا


سوال

ایک شخص دیوبند مسلک فکر کے ساتھ  تعلق رکھتے ہوئے اپنی نسبت ظاہر کرنے کے لیے اگر اپنے نام کے ساتھ " قاسمی " کا لفظ لگا ئے تو یہ درست ہو گا ؟ 

جواب

عام طور پر دار العلوم دیوبند سے فارغ التحصیل علماء اپنی مادر علمی کی طرف نسبت کے اشارے کے لیے ’’قاسمی‘‘  کا لفظ   اپنے نام کے ساتھ  لگاتےہیں؛  لہذا جو شخص دار العلوم دیوبند کا فاضل نہ ہو ، اور ’’قاسمی‘‘ نسبت کی اس کے علاوہ بھی کوئی وجہ نہ ہو تو اس کے لیے اپنے نام کے ساتھ  ’’قاسمی‘‘  لگانا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں