بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا دیوبند مسلک کی لڑکی کا نکاح اہلِ حدیث مسلک کے لڑکے ساتھ درست ہے؟


سوال

کیا دیو بند مسلک کی لڑکی کا نکاح اہل حد یث مسلک کے لڑکے سے کرسکتے ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ لڑکی کا مذکورہ لڑکے کے ساتھ نکاح درست ہے،  البتہ  چوں کہ موجودہ  زمانے  کے  اہلِ  حدیث فروعات ( احکامات ) پر عمل کرنے میں جمہور امت کے طرز سے کچھ مختلف  ہیں،  وہ احادیث پر عمل میں ائمہ اربعہ  کی تقلید کے قائل نہیں ہیں،  اس لیے نکاح کے بعد زوجین کی طبیعت  باہم نہیں ملتی  اور  ہم آہنگی نہیں ہوتی، لہذا  کوئی اور  ہم مسلک اچھا رشتہ تلاش کر لیا جائے اور  مذکورہ لڑکی کا نکاح وہاں کردیا جائے؛ تاکہ نکاح میں دوام ہو۔

کفایت المفتی میں ہے:

"ہاں اہلِ  حدیث مسلمان ہیں اور اہلِ  سنت والجماعت میں داخل ہیں ۔ ان سے شادی بیاہ کا معاملہ کرنا درست ہے محض ترکِ  تقلید سے اسلام میں فرق نہیں پڑتا اور نہ اہلِ  سنت والجماعت سے تارکِ  تقلید باہر ہوتا ہے۔"

(کتاب العقائد ج نمبر ۱ ص نمبر ۳۳۳،دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں