بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دل سے ذکر کرکے مردے کو بخشنے کا حکم


سوال

اگر کوئی دل میں ذکر کرے، لیکن زبان پر ادا نہ کرے اور اپنے والد مرحوم کے لیے بخش دے تو کیا یہ ٹھیک ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ ذکر  جیسے زبان سے حروف کی ادائیگی کے ساتھ کرنا قابلِ ثواب عمل ہے، ایسے ہی دل سے کرنا بغیر الفاظ کی ادائیگی کے قابلِ ثواب عمل ہے، اور اس کا ثواب مردوں کو بھی بخشاجاسکتاہے، ملحوظ رہے مذکورہ حکم نفسِ ذکر کا ہے،  تاہم ذکر سے مراد اگر قرآن مجید کی تلاوت ہے اور اس کا ثواب مردوں کو بخشناہے تو محض دل سے بغیر حروف کی ادائیگی کے تلاوت کرنا تلاوت نہیں کہلاتا، بلکہ یہ محض قرآن کا تصور ہوگا، کیوں کہ تلاوت کے لیے الفاظ کی ادائیگی ضروری ہے، محض دل سے تلاوت کرنے سے ثواب نہیں ملتا اور نہیں ثواب کسی کو بخشاجاسکتا ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"(قالوا: بلى. قال: ذكر الله) : قال ابن الملك: المراد الذكر القلبي، فإنه هو الذي له المنزلة الزائدة على بذل الأموال والأنفس؛ لأنه عمل نفسي، وفعل القلب الذي هو أشق من عمل الجوارح، بل هو الجهاد الأكبر، لا الذكر باللسان المشتمل على صياح وانزعاج وشدة تحريك العنق واعوجاج كما يفعله بعض الناس زاعمين أن ذلك جالب للحضور، وموجب للسرور، - حاشا لله - بل سبب الغيبة والغرور اهـ.

ولا شك أن الذكر يطلق على الجناني وعلى اللساني، وأن المدار على القلب الذي يتقلب بسبب ذكر المذكور من الغيبة إلى الحضور، وإنما اللفظي وسيلة، ولحصول الوصول وصلة، واختلف المشايخ في أيهما أفضل بالنسبة إلى المبتدئ؟ وإن كان ينتهي المنتهي أيضًا إلى الذكر القلبي".

(باب ذكرالله عزوجل والتقرب إليه، ج:4، ص:1551، ط:دارالفكر.بيروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأما حد القراءة فنقول تصحيح الحروف أمر لا بد منه فإن صحح الحروف بلسانه ولم يسمع نفسه لا يجوز وبه أخذ عامة المشايخ هكذا في المحيط وهو المختار. هكذا في السراجية وهو الصحيح. هكذا في النقاية وعلى هذا نحو التسمية على الذبيحة والاستثناء في اليمين والطلاق والعتاق والإيلاء والبيع."

(الباب الرابع في صفة الصلاة، ج:1، ص:69،  ط:مكتبه رشيديه)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144202201505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں