بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دیوار پر اللہ کا نام لکھا ہو تو اس کے ساتھ پیٹھ لگانے کا حکم


سوال

 اگر دیوار پہ الله کا نام لکھا ہو تو اس کے ساتھ پیٹھ  لگانا کیا جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالی ٰکے مقدس نام کا احترام واجب ہے  اور اس کی بے احترامی گناہ ہے،احترام اور بے احترامی کا تعلق دو باتوں سے ہے،دل کی نیت و ارادہ سے اور عرف و رواج سے، لہذا جس کام کو عرف و رواج میں بے احترامی سمجھا جاتا ہو اس سے احتراز کرناچاہیے، اور جس کام کو بے احترامی نہیں سمجھا جاتا اس کا کرنا جائز ہے،نیز یہ ایک حقیقت ہے کہ مشرقی علاقوں میں کسی چیز کو پشت کے پیچھے رکھنا یا اس کی طرف پشت کرنا بے احترامی اور بے ادبی تصور کیا جاتا ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں اللہ تعالیٰ  کے مقدس  نام کی طرف پشت کرنا بے ادبی و بے احترامی ہے، اس لیے  قصداً اللہ تعالیٰ  کے مقدس  نام کی طرف پشت کرکے بیٹھنے سے احتراز کرنا چاہیے۔

مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ تعالی ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:

"اگر ایک ہی مکان میں اور ایک ہی جگہ ایسی صورت ہو تو عرف عام میں اس کو بے ادبی قرار دیا جاتا ہے لہذا اس سے احتراز کرنا چاہیےکتب فقہ میں تلاش کرنے پر اس صورت کی تصریح تو نہیں ملی مگر عرفی بے ادبی کا مدار عرف عام پر ہے اور اسی پر حکم دائر ہوتا ہے  "۔

(کفایت المفتی کتاب العقائد،1/126ط: دارالاشاعت )

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں