بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دینی یوٹیوب چینل کے اشتہارات کی کمائی


سوال

پب جی گیم میں بتوں کی پوجا والے عمل سے نکاح اور ایمان ٹوٹ جاتا ہے تو یو ٹیوب پر جو فلم دکھائی جاتی ہے اس میں علماء کے بیانات والی فلموں کے ساتھ پب جی گیم کے اشتہارات آتے ہیں کہ گیم کھیلو، علماء کو یو ٹیوب والے انہیں اشتہارات پر رقمیں دیتے ہیں، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

یوٹیوب کے ایسے اشتہارات جو ناجائز چیزوں پر مشتمل ہوں، مثلاً جان دار کی تصاویر وغیرہ، ایسے اشتہارات کے پیسے لینا ناجائز ہے۔ نیز یہ بھی ملحوظ رہے کہ جان دار کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو بنانا یا دیکھنا بھی جائز نہیں ہے، خواہ بنانے یا دیکھنے والا کوئی بھی ہو، عالم ہونے سے حکم پر فرق نہیں پڑے گا، لہٰذا جیسے جان دار کی ویڈیو بنانے والے گناہ گار ہوں گے اور ان کے لیے اجرت جائز نہیں ہوگی، اسی طرح اگر سائل جان دار کی ویڈیو دیکھتا ہے تو وہ بھی گناہ گار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں