میرے گھر میں دینی رسالے ہر مہینے آتے ہیں تو کافی وقت سے آرہے ہیں اور بہت زیادہ جمع ہوگئے ہیں جن کا سنبھالنا اب دشوار ہو رہا ہے تو اس کا کیا کیا جائے؟ مقدس اوراق میں ڈال سکتے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ رسائل کو مقدس اوراق میں ڈال سکتے ہیں۔ نیز خود تلف کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ انہیں کسی کپڑے میں لپیٹ کرمحفوظ مقام پر دفن کردیاجائے، اگر دفنانامشکل ہوتوغیرآبادکنویں یاسمندرمیں ڈال دیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل یہاں ملاحظہ کریں :
مقدس اوراق کے تلف کرنے کی صورت
مقدس اوراق کا حکم اور حفاظت کا طریقہ!
فتوی نمبر : 144208200279
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن