بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دینی کتب کا مطالعہ


سوال

السلام علیکم حضرت میں چاھتا ہوں کہ میرے گھر میں لوگ اپنا وقت ٹی وی میں ضائع کرنے بجائے اسلامی مضامین پڑھیں، تاکہ ان کے علم میں بھی اضافہ ہو اور وہ دین کے شوقین ہوجائیں، آپ کوئی ھفتہ وار رسالہ تجویز کردیجئیے،

جواب

سائل کے ذکرکردہ نیک مقصد کے لیے ھفتہ وار رسائل کے بجائے دینی کتب کا مطالعہ زیادہ مفید رہیگا۔ اس کے لیئے مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی تصنیف حیات المسلمین،بھشتی زیور، مولانا منظور نعمانی صاحب کی معارف الحدیث، مولانا زکریّاصاحب کی فضائل اعمال، وغیرہ کتب کا مطالعہ خود بھی کرے اور اپنے گھر والوں کو بھی یہ کتب فراھم کرے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں