میں انجینرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہوں، مجھے دین کو جاننے کا شوق ہوا ہے، مجھے کن کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے؟
ابتدائی طور پر مفتی کفایت اللہ صاحب کی کتاب: "تعلیم الاسلام" (خصوصًا آخری دو حصے) اور ڈاکٹر عبد الحی صاحب کی کتاب: "اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم" کا مطالعہ کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے لیے ممکن ہو تو وفاق المدارس العربیہ کے تحت دو سالہ کورس دراساتِ دینیہ میں داخلہ لے لیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111200591
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن