دیان نام کا مطلب بتا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں ’’دَیَّان‘‘( دال پر زبر اور یا کے تشدید کے ساتھ) كا معني هے: بدله دينے والا / فیصلہ کرنے والا اور یہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ہے ، یہ نام رکھنا درست ہے ، البتہ ''عبد '' ساتھ لگائیں (یعنی ’’عبد الدیان‘‘ ) یہ زیادہ بہتر ہے۔
لساب العرب میں ہے:
"الديان: من أسماء الله عز وجل، معناه الحكم القاضي. وسئل بعض السلف عن علي بن أبي طالب، عليه السلام، فقال: كان ديان هذه الأمة بعد نبيهاأي قاضيها وحاكمها. .....والديان: القهار، وقيل: الحاكم والقاضي، وهو فعال من دان الناس أي قهرهم على الطاعة. يقال: دنتهم فدانوا أي قهرتهم فأطاعوا، ومنه شعر الأعشى الحرمازي يخاطب سيدنا رسول الله، صلى الله عليه وسلم:
"يا سيد الناس وديان العرب".
(حرف النون، فصل الدال المهملة، ج:13، ص:166، ط:دار صادر بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144403101627
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن