بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دائیں جانب سلام بھول کر بائیں جانب سلام پھیرنے سے نماز کا حکم


سوال

میرا یہ سوال ہے کہ اگر جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور اگر دائیں جانب سلام پھیرنا بھول جائیں لیکن بائیں جانب سلام پھیر دیا تو کیا نماز ہو جائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ نماز کے اختتام پر دونوں طرف سلام پھیرنا  اصح قول کے مطابق واجب ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں  اگر  مذکورہ شخص امام ہویعنی نماز پڑھا رہا ہو اور  نماز کے آخر میں  ایک طرف سلا م پھیر کر اور دوسری طرف سلام پھیرے بغیر اُٹھ  گیا ، تو ترک واجب کی وجہ   نماز کے وقت کے اند ر نماز کا اعادہ کرنا  واجب ہے، اور نماز کا وقت نکل جانے کے بعد اعادہ مستحب ہے۔اور اگر مذکورہ شخص مقتدی ہو تو امام کے اقتداء کی وجہ سے اس کی نماز ہوجائے گی؛کیوں کہ امام کے اقتداء میں ترک واجب کی وجہ سے مقتدی پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(ولفظ السلام) مرتين فالثاني واجب على الأصح برهان، دون عليكم.(قوله: دون عليكم) فليس بواجب عندنا."

(كتاب الصلاة، واجبات الصلاة، ج:1،ص:468، ط:سعيد)

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح  میں ہے:

"و" يجب "لفظ السلام" مرتين في اليمين واليسار للمواظبة ولم يكن فرضا لحديث ابن مسعود "دون عليكم" لحصول المقصود بلفظ السلام دون متعلقه ويتجه الوجوب بالمواظبة عليه أيضًا."

(كتاب الصلاة، فصل في واجب الصلاة، ص: 95، ط: المكتبةالعصرية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"ولو عكس سلم عن يمينه فقط...(قوله ولو عكس) بأن سلم عن يساره أولا عامدا أو ناسيا بحر (قوله فقط) أي فلا يعيد التسليم عن يساره."

 (كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها، ج:1، ص:524، ط:سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولو سلم أولا عن يساره فإنه يسلم عن يمينه ما لم يتكلم ولا يعيد السلام عن يساره.ولو سلم تلقاء وجهه يسلم عن يساره. كذا في التبيين.اختلفوا في تسليم المقتدي قال الفقيه أبو جعفر المختار أن ينتظر إذا سلم الإمام عن يمينه يسلم المقتدي عن يمينه وإذا فرغ عن يساره يسلم المقتدي عن يساره."

 (‌‌كتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلاة وآدابها وكيفيتها، ج:1، ص:77، ط:دار الفكر)

الموسوعة الفقهية الكويتية   میں ہے:

"وأقل ما يجزئ في لفظ السلام مرتين عند الحنفية " السلام " دون قوله " عليكم ". وأكمله وهو السنة أن يقول: " السلام عليكم ورحمة الله " مرتين."

(تسليم، التسليم للخروج من الصلاة، ج: 11، ص: 316، ط: دارالسلاسل)

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح    میں ہے:

"كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأما بعده فندب ."

( كتاب الصلاة ،باب قضاء الفوات، ص: 440، ط:دار الكتب العلمية )

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"سهو ‌المؤتم لا يوجب السجدة ولو ترك الإمام سجود السهو فلا سهو على المأموم، كذا في المحيط والمسبوق يتابع الإمام في سجود السهو ثم يقوم إلى قضاء ما سبق به ولا يعيد في آخر صلاته."

 (‌‌كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، فصل سهو الإمام يوجب عليه وعلى من خلفه السجود، ج:1، ص:128، ط:دار الفكر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144503102780

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں