بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دورانِ سفر جمعہ کی نماز کا حکم


سوال

مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے سفر میں جمعہ کے روز ظہر کی نماز پڑھے گا یا جمعہ کی نماز؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص شہر یا قریہ کبیرہ میں ہو اوراس کے لیے جمعہ کی نماز میں شرکت آسان ہو تو جمعہ کی نماز ادا کرنا افضل ہے، اور اگر وہ مسجد حاضر نہ ہو اور  ظہر  کی نماز قصر پڑھے تو یہ بھی جائز ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما العبد إذا كان سلطانا فجمع بالناس أو أمر غيره جاز، وكذا إذا كان حرا مسافرا وهذا قول أصحابنا الثلاثة، وقال زفر شرط صحة الجمعة هو الإمام الذي هو حر مقيم حتى إذا كان عبدا أو مسافرا لا تصح منه إقامة الجمعة وجه قول زفر أنه لا جمعة على العبد والمسافر، قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: «أربعة لا جمعة عليهم المسافر والمريض والعبد والمرأة» فلو جمع بالناس كان متطوعا في أداء الجمعة، واقتداء المفترض بالمتنفل لا يجوز ولنا ما روي عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه: «صلى الجمعة بالناس عام فتح مكة وكان مسافرا حتى قال لهم في صلاة الظهر بعد ما صلى ركعتين وسلم: أتموا صلاتكم يا أهل مكة فإنا قوم سفر»."

(كتاب الصلاة، فصل صلاة الجمعة، ج:1، ص:261-262، ط:دار الكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله: وفي البحر إلخ) أخذه في البحر من ظاهر قولهم: إن ‌الظهر ‌لهم ‌رخصة فدل على أن الجمعة عزيمة."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:155، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506102080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں