بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعوت قبول کرنے کے متعلق حدیث


سوال

کیا کھانے کی دعوت قبول کرنے کے بارے میں حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلّم کی کوئی حدیث ہے؟

جواب

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

"برا کھانا اس ولیمہ کا کھانا ہے جس میں آنے والے کو روکا جائے،  اور  انکار کرنے والے کو بلایا جائے، اور جو دعوت قبول نہ کرے اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی۔"

لہذا دعوت قبول کرنے میں کوئی شرعی مانع (رکاوٹ) نہ ہو تو دعوت قبول کرنی چاہیے، بصورتِ دیگر جس درجے کا مانع ہو، اس کے مطابق دعوت میں شرکت سے رکنے کا حکم ہوگا۔

صحيح مسلم (2 / 1055):

"عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: «شر الطعام طعام الوليمة، يمنعها من يأتيها، ويدعى إليها من يأباها، ومن لم يجب الدعوة، فقد عصى الله ورسوله».

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں