بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موقع مناسبت دیکھ کر دعوت دینی چاہیے


سوال

میرا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے میں جب اپنے مسلمان بھائیوں کے پاس ملاقات کے لیے جاؤں تو مجھے ان سے کیا بات کرنی چاہیے جو جامع اور مختصر ہو کیونکہ زیادہ دیر تک بات کرنے سے سامنے والے کو بوریت ہوسکتی ہے؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں جب مسلمان بھائیوں سے ملاقات ہو تو  سب سے پہلے موقع محل دیکھ لیا جائے کہ اس وقت بات کرنا مناسب ہےیا نہیں یعنی: مخاطب کسی کام وغیرہ میں مصروف تو نہیں ہیں، اگر مصروف ہیں تو بات نہ کی جائے، اگر مصروف نہیں ہیں تو مختصر  الفاظ میں دین سیکھنے سکھانے کی ترغیب اور نماز کی پابندی اور باجماعت نماز مسجد میں جا کر  پڑھنے کے فضائل کی ترغیب پر اکتفاء کیا جائے، جب وہ مسجد جا کر باجماعت نماز کا پابند ہو گا تو آہستہ آہستہ مسجد اوردینی ماحول میں رہنے کی وجہ سے وہ خود بخود دین کی بات سننے اور سیکھنے کی طرف راغب ہو گا۔ فقط اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501101227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں