بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دسترخوان پر سبزی ہونے کی صورت میں رحمت کا نزول


سوال

جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر رحمتیں اترتی  ہیں؟

جواب

جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر  رحمت نازل ہونے کا ذکر  تلاش کے باجود احادیثِ  مبارکہ میں نہیں مل سکا، اس لیے اس کی نسبت آپ ﷺ کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔ البتہ امام غزالی رحمہ اللہ نے "احیاء علوم الدین"  میں کھانے کے آداب میں  نقل کیا ہے کہ ” اور یہ کہا گیا ہے کہ : جس دسترخوان پر سبزی ہو اس پر فرشتے حاضر ہوتے ہیں، اس لیے دسترخوان پر سبزی کا ہونا مستحب ہے۔“ 

إحياء علوم الدين (2 / 17):

"ويقال: إن الملائكة تحضر المائدة إذا كان عليها بقل فذلك أيضاً مستحب ولما فيه من التزين بالخضرة.

وفي الخبر: إن المائدة التي أنزلت على بني إسرائيل كان عليها من كل البقول إلا الكراث."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں