بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دسترخوان پر جھاڑو لگانے کا حکم


سوال

دسترخوان پر جھاڑو لگانا کیسا ہے ؟ دسترخوان پر جھاڑو لگانے کے کیا نقصانات ہیں ؟ اس میں سختی سے منع کرنا چاہیے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں بہتر یہ ہے کہ دستر خوان کی صفائی کپڑے وغیرہ کے ذریعہ کی جائے تاکہ رزق کی بے حرمتی بھی نہ ہو اور طبعی وعرفی کراہت سے بھی بچاجائے تاہم اگر  دسترخوان پر صفائی کی اتنی  ضرورت  ہو کہ جھاڑو لگانا ضروری ہو،تو ایک جھاڑو الگ سے صرف اسی مقصد کے لیے متعین کرلی جائے،تاکہ طبعیت میں کراہت پیدا نہ ہو۔باقی اس معاملہ میں پیار محبت سے سمجھانے کی روش اختیار کی جائے ،سختی کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100869

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں