بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس تولہ سونا اور پچاس تولہ چاندی کی زکاۃ


سوال

دس تولہ سونا اور پچاس تولہ چاندی کی زکاۃ کیسے ادا کی جائے گی؟ موجودہ دور کے مطابق، پورا حساب کر کے بتائیے!

جواب

سونے کی بازاری قیمت فی زمانہ  (یعنی اپریل 2020) فی تولہ سونا (22 کیرٹ)    97,082 روپے ہے، اس حساب سے  دس تولہ سونے کی قیمت 970،820 روپے ہوگی، اور اس کی زکاۃ  24270 لازم ہوگی۔

اور چاندی کی بازاری قیمت فی زمانہ  (یعنی اپریل 2020) فی تولہ1029 روپے ہے، اس حساب سے 50 تولہ چاندی کی قیمت 51،450 روپے ہوگی، اور اس کی زکاۃ  1286 روپے لازم ہو گی۔

مجموعی طور پر دس تولہ سونے اور پچاس تولہ چاندی کی زکاۃ  25556 روپے لازم ہو گی۔

واضح رہے کہ سونے اور چاندی کی زکاۃ میں اصل تو یہ ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک کا وزن اس کے نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس کا چالیسواں حصہ زکاۃ میں ادا کیا جائے، لیکن اگر کسی ایک کا وزن نصاب کے برابر نہ ہو، اور دوسرے کے ساتھ  مل کر وہ نصاب کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو پھر دونوں کی مجموعی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا، اور اس دن کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا جس دن زکاۃ کے نصاب پر سال پورا ہوجائے، لہٰذا آپ کی زکاۃ کا سال جس وقت مکمل ہو اس دن سونے چاندی کے نرخ معلوم کرکے، سونے چاندی کے وزن کے مطابق  حساب لگالیجیے، یہ بھی یاد رہے کہ زکاۃ کی ادائیگی میں سیٹ کی بنوائی کی اجرت سونے کی قیمت میں شامل نہیں کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200906

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں