بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

دس تولہ سونا جوعورت کے ااستعمال میں ہواس پر زکات کاحکم


سوال

مں نے سعودیہ میں کام کرتے ہوئے اپنی بیوی کو زیور خرید کر دیا، جو وقتا فوقتا بچیوں اور بچوں کی شادی پر ان کو دیتے رہی ، اب بیوی  کے  پاس 9۔10تولہ سونا  ہے جبکہ ایک بچے کی ابھی شادی کرنی  ہے، اور زیور اس کی بیوی کو کم از کم ادھا دینا  ہے کیا اس زیور پر جو میری بیوی کے زیر استعمال ہے  زکات ہوگی اور  کتنی ہو گی؟

جواب

 سونا چاندی جب بقدرِ نصاب ہوتو اس پر زکات لازم ہوتی ہے،خواہ استعمال میں ہویا نہ ہو، صورتِ مسئولہ میں سائل کی  بیوی کے پاس چوں کہ نصاب سے زیادہ سونا موجود ہے،اس وجہ سے  اس پر  زکات   کی ادائیگی لازم ہے، اور   زیورات کی کل مالیت (قیمت فروخت) کا چالیسواں حصہ بطور زکاۃ ادا کیا جائیگا۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر:

"ويجب في تبرهما بالكسر وهو ما يكون غير مضروب من الفضة والذهب وقد يطلق على غيرهما من المعدنيات كالنحاس والحديد إلا أنه بالذهب أكثر اختصاصًا، و قيل: فيه حقيقة وفي غيره مجاز وحليهما سواء كان للنساء أو لا أو قدر الحاجة أو فوقها أو يمسكها للتجارة أو للنفقة أو للتجمل أو لم ينو شيئًا".

 (ج:1، ص:306،ط: داراحیاء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں