بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس سالہ بچی کو ماہواری شروع ہوگئی


سوال

 دس سال کی بچی کو 6مئی کو پہلی دفعہ حیض آیا جو پورا وقت براون رنگ کا رہا اور نو سے دس دن تک رہا، 16 مئی تک فارغ ہوئی، مگر آج یعنی 26 مئی کو دوبارہ شروع ہو گیا جو سرخ رنگ کا ہے، رہنمائی فرما دیجے کہ پہلے والا حیض تھا یا نہیں؟ اور اب جو دوبارہ آج شروع ہوا ہے وہ حیض ہو گا یا استحاضہ کہلائے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں 6 مئی سے 15 مئی تک ایامِ حیض شمار  ہوں گے، جب کہ 26 مئی کو آنے والا خون استحاضہ کا شمار ہوگا، البتہ اگر یہ خون جاری رہتا ہے،  اور 30 مئی کے بعد  تین جون تک  یا اس کے بعد بھی جاری رہا، تو ایسی صورت میں یکم جون سے جتنے دن خون جاری رہا اتنے ایام حیض شمار ہوں گے، البتہ دو  جون  تک اگربند ہو گیا تو اس صورت میں 26 مئی سے آنے والا سارا خون استحاضہ شمار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں