بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس محرم کو بریانی کھانا


سوال

10 محرم کو بریانی آجائے تو کھانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کے علاوہ کسی اور کے نام کی ’’بریانی‘‘ یا کوئی بھی کھانا پکانا سال کے کسی بھی دن  حرام ہوگا، اور اگر وہ ’’بریانی‘‘  یا کھانا اللہ کے نام کا ہو  یا ویسے ہی عام کھانے کے طور پر پکائی گئی ہو تو اس کا بنانا اور کھانا جائز ہے بشرطیکہ کسی خاص رسم یا عقیدہ یا سوگ کی بنیاد پر نہ ہو۔ اسی طرح اگر بریانی یا کھانا کھلانے کا مقصد ایصالِ ثواب ہو، یعنی حضراتِ اہلِ بیت یا دیگر اولیاء کو ثواب پہنچانا مقصود ہو اور رسمی قرآنی خوانی وغیرہ میں قرآن پڑھ کر اس کے عوض کے طور پر نہ ہو تو یہ کھانا کھلانا اور اسے کھانا بھی جائز ہے۔

لہذا  صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ بریانی اللہ کے نام پر بنائی گئی ہو تو اسے کھانا جائز ہے، اور اگر  غیر اللہ کے نام کی بنائی گئی ہو  تو اس کا کھانا جائز نہیں ہے، اس کا اندازا کھانا بھیجنے والے سے کیا جاسکتاہے۔

علامہ ابن حجر مکی ہیثمی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’الزواجر عن اقتراف الکبائر‘‘ میں مالک بن دینار رحمہ اللہ کی روایت سے ایک نبی کی یہ وحی نقل کی ہے: 

قال مالك بن دینار: أوحى اللّٰه إلی نبي من الأنبیاء أن قل لقومك: لایدخلوا مداخل أعدائي، ولایلبسوا ملابس أعدائي، ولایركبوا مراكب أعدائي، ولایطعموا مطاعم أعدائي، فیكونوا أعدائي كما هم أعدائي.

 (ج:۱،ص:۱۵، مقدمہ، ط: دارالمعرفۃ، بیروت)

ترجمہ: ’’مالک بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ انبیاءِ سابقین میں سے ایک نبی کی طرف اللہ کی یہ وحی آئی کہ آپ اپنی قوم سے کہہ دیں کہ نہ میرے دشمنوں کے  داخل ہونے کی جگہ میں داخل ہوں اور نہ میرے دشمنوں جیسا لباس پہنیں اور نہ ہی میرے دشمنوں جیسے کھانے کھائیں اور نہ ہی میرے دشمنوں جیسی سواریوں پر سوار ہوں (یعنی ہر چیز میں ان سے ممتاز اور جدا رہیں)ایسا نہ ہوکہ یہ بھی میرے دشمنوں کی طرح میرے دشمن بن جائیں۔‘‘ ( از فتاویٰ بینات،ج:۴،ص:۳۷۲)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200539

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں