بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دس دن سے زائد خون آنے کی صورت میں نمازوں کا حکم


سوال

میری عادت 7 دن حیض کی تھی،لیکن بچہ پیدا ہونے کے بعد تقریباً  5 سال سے مجھے خون 11 یا 12 دن تک آتا ہے، کبھی شاذ و نادر 9 دن بھی آجاتا ہے۔اب اس صورت میں 7 دن جو میری پہلی عادت تھی وہ نکال کر نمازیں شروع کروں یا 11 دن پر جب پاک ہو جاؤں؟

جواب

اگر سائلہ کی عادت 7 دن حیض کی تھی اور اس کے بعد اسے 11 یا 12 دن خون آیا تھا تو 7 دن حیض کے تھے اور بقیہ دن استحاضہ کے تھے، اگر کسی مہینے 9 دن خون آتا ہے اور پھر اگلے مہینے دس دن سے زائد خون آتا ہے تو 9 دن حیض کے اور بقیہ دن استحاضہ کے ہیں،  لہذا اس تفصیل کو مدِ نظر رکھ کر حیض کے دن گزر جانے کے بعدغسل کرکے نمازیں پڑھی جائیں۔  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201858

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں