بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درزی کپڑے خراب سی دےاس سے نقصان وصو ل کرنا جائز ہے یا نہیں؟


سوال

درزی سوٹ خراب سی دے تو کیا اس سے نقصان وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ 

صورت مسئلہ یہ ہے کہ  درزی  کو  ایک  سا تھ  سلا ئی کے لیےآٹھ سوٹ دئیے تھے، ان میں سے پہلے دو تین    سوٹ اس نے ٹھیک سلائی کر کے دئیے،  باقی سوٹ  بھی پہلے والے سوٹ کی طرز پر  سلائی کرنے کاکہا لیکن اس نےاس کے بر عکس سوٹ چھوٹے سلائی کر دیئے،اب آپ حضرات سے پوچھنا یہ ہےکہ درزی سےسوٹ کی قیمت وصول کی جائے گی ؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر درزی نےغفلت اور کوتاہی کی وجہ سے  دیئے  ہو ئے ناپ سےسوٹ چھوٹے سلائی کر دیئےاور    اس قدر  چھو ٹےکر دیئے کہ  پہننے کے قابل نہیں ہیں تو ایسی صورت میں سلائی کروانے وا لے کو اختیار ہےکہ وہ  خراب سوٹ درزی کے حو الے کر ے اور اس سے اپنے کپڑ ے کی قیمت وصول کرےیا وہ اس  کو معاف کر دےاور سوٹ لے لےاور   درزی کو اجر ت ادا کر دے،لیکن اگر   اس قدر چھوٹے  سلائی کر دیئے کہ وہ پہننے کے قابل ہیں تو ایسی صورت میں درزی پر ضمان نہیں آئے گا۔

المحیط البرہانی میں ہے:

"وذكر الحاكم في «المنتقى» إذا دفع إلى خياط ثوباً، وقال: اقطعه حتى يصيب القدم، وكمه خمسة أشبار وعرضه كذا، فجاء به ناقصاً كان قدر أصبع ونحوه، فليس بشيء، وإن كان أكثر منه فله أن يضمنه."

(کتاب الاجارہ،الفصل الثامن فی بیان حکم الا جیر الخاص والعام،ج7،ص593،ط:دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں