بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

یا اھل یثرب لا مقام لکم فارجعوا فارجعوافارجعوا جملہ کا تاریخی پس منظر


سوال

"یا اھل یثرب لا مقام لکم فارجعوا فارجعوا فارجعوا "جملے کا تاریخی پس منظر اور شرعی حیثیت بیان کیجیے!

جواب

بصورتِ مسئولہ  "یا أهل یثرب لامقام لكم فارجعوا"سورۂ احزاب کی آیت نمبر 13 کا حصہ ہے، جو غزوۂ خندق کے موقع پر منافقین نے میدانِ جہاد سے جان چرانے کے لیے بطورِ بہانہ کہا تھا، باقی  "فارجعوا" کے تکرار کے ساتھ  اس جملے  "یا أهل یثرب لامقام لكم فارجعوا فارجعوا فارجعوا"کا تاریخی پس منظر  تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکا۔  جہاں تک اسے بطورِ وظیفہ پڑھنے کی شرعی حیثیت کا سوال ہے تو سائل مکمل وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال بھیج دے، ان شاء اللہ جواب دے دیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100387

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں