بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درسِ قرآن کے لیے موزوں تفسیر


سوال

ارادہ کیا ہے کہ مقتدیوں کو رمضان میں درس قرآن شروع کروں اس کے  لیے کون سی تفسیر موزوں ہوگی؟

جواب

مسجد میں درسِ قرآنِ کریم دینا بہترین دینی خدمت ہے، بھرپور مطالعہ اور پوری تیاری کے ساتھ درسِ قرآنِ کریم دینا نہایت مفید ثابت ہوگا،مختصر وقت میں جامع درس دیں تا کہ سب شریک ہو سکیں۔

درسِ قرآنِ کریم کے مطالعہ اور تیاری کے لیے "معارف القرآن از مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ"، "معارف القرآن از حضرت مولانا ادریس کاند ہلوی رحمۃ اللہ علیہ" اور "معالم العرفان فی دروس القرآن از صوفی محمد سواتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ" موزوں رہیں گے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں