بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

درسِ قرآن ریکارڈ کرنااورشیئرکرنا


سوال

ہمارے محلے کے مسجد میں عشاء کے نماز کے بعد قران پاک کا درس ہوتا ہے، میں موبائل میں  اس درس کی   صرف آواز ریکارڈ کرتا ہو ں،اور پھر اس کو گھر والوں اور دوستوں کو شیئر کرتا ہوں، اور پھر اس کوفیس بک یا واٹس  ایپ گروپ میں بھی شیئر کرتا ہوں،  کیا یہ  کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں ؟ 

جواب

واضح رہےکہ فیس بک کااستعمال کئی ناجائزامورپرمشتمل ہونےکی وجہ سےجائزنہیں ہے،اورواٹس ایپ کااستعمال جائزہےبشرط یہ کہ جاندارکی تصاویراورموسیقی وغیرہ شیئرنہ کی جائے؛لہذاصورتِ مسئولہ میں کسی کےدرسِ قرآن کوریکارڈ کرکےفیس بک پرشیئرکرنادرست نہیں ہے،تاہم واٹس ایپ پرشیئرکرنےکی گنجائش ہے،بشرط یہ کہ  اس میں جان دار کی تصویر اور موسیقی نہ ہو ، نیز درس دینےوالےسےاس کی اجازت لی گئی ہو۔

فتح الباری میں ہے:

"عن عبد الرحمن بن أبي بكرة، عن أبيه:ذكر النبي صلى الله عليه وسلم قعد على بعيره، وأمسك إنسان بخطامه - أو بزمامه - قال: أي يوم هذا. فسكتنا حتى ظننا أنه سيسميه سوى اسمه، قال: (أليس يوم النحر). قلنا: بلى، قال: (فأي شهر هذا). فسكتنا حتى ظننا أنه سيسميه بغير اسمه، فقال: (أليس بذي الحجة). قلنا: بلى، قال: (فإن دماءكم، وأموالكم، وأعراضكم، بينكم حرام، كحرمة يومكم هذا، في شهركم هذا، في بلدكم هذا، ‌ليبلغ ‌الشاهد الغائب، فإن الشاهد عسى أن يبلغ من هو أوعى له منه).....قوله ليبلغ الشاهد أي الحاضر في المجلس الغائب أي الغائب عنه والمراد إما تبليغ القول المذكور أو تبليغ جميع الأحكام."

(كتاب العلم،باب: قول النبي صلى الله عليه وسلم: (رب مبلغ أوعى من سامع)،١٥٩/١،ط:دار المعرفة - بيروت)

فتاوی شامی میں  ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ."

(کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیها:ج:1،ص:647، ط: سعید)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411102336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں