بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درسِ نظامی پڑھنے کا شوق ہونےکے باوجود اگر فرصت نہ ہو تو کیا کیا جائے ؟


سوال

 مجھے اسلامی علم یعنی درسِ نظامی سے بہت شوق اور محبت ہے اور میرا زندگی میں سب سے بڑا ارمان اور خواہش بھی یہی ہے کہ میں ایک مضبوط اورمتقی عالم بن جاؤں اوراب چوں کہ میری عمر تقریباً ساڑھے 23 سال ہو چکی ہے ،میں نے یونیورسٹی میں بھی ٹائم گزارا ہے اور کیمسٹری میں ماسٹر کیا ہے،میں اپنے باپ کا بڑا بیٹا ہوں اور میرے باپ کی کوئی نوکری بھی نہیں ہے،میں اب ایک عارضی نوکری کر رہا ہوں،اب آپ سے عرض یہ ہے کہ کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جس سے اللّٰہ تعالیٰ رب العالمین میرے لیے کوئی ایسا راستہ بنائیں کہ میرے وہم اور گُمان میں بھی نہ ہو اور وہ مجھے اپنے راستے اور علم میں قبول فرمالیں ،کوئی وظیفہ وغیرہ اگر ہے تو بتا دیں ۔

جواب

اگر آپ کے والد صاحب کے پاس کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور آپ عارضی طور پر نوکری کررہے ہیں تو آپ حلال طریقے سے روزی کماکر اپنی اور اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کریں اور اس کے علاوہ کے فارغ اوقات میں اپنے علاقے کے کسی مستند عالم صاحب سے وقت لے کر ان سے دین کی ضروری مسائل اور قران کا ترجمہ وغیرہ سیکھنے کی ترتیب بنا لیں اور اس سلسلے میں وفاق المدارس کے تحت دو سالہ دراساتِ دینیہ کا کورس بھی ہوتا ہے ،اگر آپ کے علاقے میں اس طرح کا کورس ہورہا ہے تو اس میں شرکت کرکے دین کے ضروری مسائل سیکھ کر اس پر عمل کرتے رہیں اور اسی طرح نماز وغیرہ اعمال کی پابندی کریں نیزاللہ تعالیٰ سے دعابھی کرتے رہیں اور یہ دعا ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھ لیا کریں(اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا)۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں