بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

درود شریف کا جواب کیسے دیں؟


سوال

 درود  کا جواب کیسے دیں؟ زیر زبر کے ساتھ  لکھ کر جواب دیں!

جواب

رسول اللہ ﷺ کا نامِ گرامی جس مجلس میں لیا جائے یا سنا جائے، اس مجلس میں کم از کم ایک مرتبہ درود شریف ضرور پڑھنا چاہیے، اور ہر مرتبہ رسول اللہ ﷺ کا نام لیتے یا سنتے وقت درود شریف پڑھنا بہت ثواب کا باعث ہے۔ تاہم درود شریف کا جواب  دینا ثابت نہیں، ہاں درود شریف میں چوں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نامی گرامی کا ذکر آتا ہے، اس  لیے سننے والے کے لیے  مستحب ہے کہ جب درود شریف سن لے تو  کوئی بھی درود شریف پڑھ لے۔  

باقی درود شریف کے کلمات ، فضائل اور احکام سے متعلق درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

درود پاک کے کلمات اور فضائل

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں