بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈے کے پیچھے نماز کا حکم


سوال

بئی اور اس کے ساتھ سات ممالک میں مسجد کے امام کا داڑھی والاہونا شرط نہیں ہے اس لیے زیادہ ترمسجد میں امام کی بالکل باریک کتری ہوئی داڑھی ہوتی ہے یہ ان کی حکومت اوریہاں کے اوقاف کی طرف سے ہیں ان لوگوں کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے۔

جواب

داڑھی یکشمت رکھنا واجب ہے اس سے کم کرنا ناجائزہے،ایسے آدمی کی اقتداء میں نماز مکروہ تحریمی ہے چونکہ بقول سائل ائمہ مساجد کی تقرری حکومت کی طرف سے ہوتی ہےاس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیک افراد کا تقررکریں۔ لیکن جب تک نیک امام کا تقررنہ ہو جماعت سے نماز پڑھتے رہیں جماعت کو نہ چھوڑیں۔


فتوی نمبر : 143101200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں