بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی میں جویں ہونے کی وجہ سے داڑھی کاٹنا جائز نہیں ہے


سوال

داڑھی میں جویں نکل آتی ہیں باوجود دوائی استعمال کرنےکے ختم ہونے کانام ہی نہیں حتی کہ متعدی ہونے لگی توکیااس صورت میں داڑھی کم کرسکتے ہے؟

جواب

واضح رہے کہ داڑھی کم از کم ایک مشت تک رکھنا واجب ہے ، کاٹ کر ایک مشت سے کم کرنا ناجائز ہے اور  مستقل گناہ کا باعث ہے؛ کیوں کہ جب تک داڑھی دوبارہ ایک مشت تک نہیں بڑھ جاتی تب تک داڑھی کاٹنے والے گناہ گار  رہے گا۔

صورتِ مسئولہ میں داڑھی میں جویں ہوجانا یہ کوئی ایسا عذر نہیں جس کی وجہ سے  اتنے بڑے گناہ  کی اجازت  دی جائے،  بلکہ اس کا حل ممکن ہے ، یعنی مستقل صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے،   نہا دھو کر تیل لگایا جائے ، کنگھی  کی جائے اور داڑھی کی صفائی ستھرائی کی  ہر ایسی ممکن کوشش کی جائے جس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209201013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں