بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی میں خلال کرنے کا مسنون طریقہ


سوال

کیا داڑھی کا خلال ایک ہاتھ سے کرنا جائز ہے یا دونوں ہاتھوں سے؟ اور کیا تین دفعہ خلال کرنا چاہیے یا ایک دفعہ؟

جواب

وضو میں داڑھی کا خلال کرنا ایک مرتبہ مسنون ہے، جس کا سنت طریقہ یہ ہے کہ منہ دھونے کے بعد دائیں ہاتھ کے چلّو میں پانی لے کر ٹھوڑی کے نیچے کے بالوں کی جڑوں میں ڈالے اور ہاتھ کی پشت گردن کی جانب کرکے انگلیاں بالوں میں ڈال کر نیچے سے اوپر کی جانب لے جائے، اور یہ عمل ایک ہاتھ (یعنی دائیں ہاتھ) سے ایک دفعہ کافی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وقال في المنح: وكيفيته على وجه السنة أن يدخل أصابع اليد في فروجها التي بين شعراتها من أسفل إلى فوق بحيث يكون كف اليد الخارج وظهرها إلى المتوضئ. اهـ."

(كتاب الطهارة، سنن الوضوء، ج:1، ص:117، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144204201157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں