بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جمادى الاخرى 1446ھ 06 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کو موڑ کر نماز پڑھانا


سوال

داڑھی کو فولڈ کر کے نماز پڑھانا کیسا ہے؟

جواب

داڑھی کو تہہ کرنے کا کوئی فائدہ معلوم نہیں ہوتا، لہٰذا یہ عبث کام ہے، نمازی (امام ہو یا منفرد) کو اس سے احتراز کرنا چاہیے،  بہرحال اگر  کسی شخص نے نماز پڑھ لی یاپڑھا دی ، تو اس کی نماز ہوجائے گی۔

اکمال المعلم میں ہے:

"قوله: معقوص الشعر وهو ضمه فى الصلاة، فنهى عن ذلك - عليه السلام - فى الثياب والشعر، ظاهره الكراهة بكل حال إِلا للضرورة وذهب الداودى إلى أن ذلك لمن فعله للصلاة ودليل الآثار وفعل الصحابة يخالفه، قال الطبرى: فمن صلى كذلك من عقص شعر، أو تشمير ثوب فى الصلاة فلا إعادة عليه لإجماع الأمة على ذلك وقد أساء."

(كتاب الصلاة، باب أعضاء السجود والنهى عن كف الشعر والثوب وعقص الرأس فى الصلاة،2/ 405، الناشر:  مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں