بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کی شرعی حد اور داڑھی بچہ کا حکم


سوال

داڑھی کی رخسار اور گردن کی طرف سے شرعی مقدار کیا ہے ؟ اور ہونٹ کے نیچے موجود بال کی شرعی مقدار کیا ہے ؟

جواب

کانوں  کے پاس  جہاں سے  جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہےاور  پورا جبڑا  داڑھی کی حد ہے، اور بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے داڑھی کی مقدار ایک مشت ہے، اس سے زائد بال ہوں تو ایک مشت کی حد تک اس کو کاٹ سکتے ہیں، اسی طرح   ٹھوڑی اور جبڑے کے علاوہ رخسار اور گردن کے بالوں کو صاف کرنا اور خط بنوانا جائز ہے ۔

نیز نیچے ہونٹ سے متصل بال جنہیں عرف میں ’’داڑھی  بچہ‘‘ کہا جاتا ہے، یہ بال بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں، لہٰذا اس کا رکھنا واجب اور  کاٹنا یا ترشوانا  مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " خالفوا المشركين: وفروا اللحى، وأحفوا الشوارب " وكان ابن عمر: «إذا حج أو اعتمر قبض على لحيته، فما فضل أخذه."

ترجمہ:

" حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مشرکین کی مخالفت کرو، مونچھیں باریک کرو اور داڑھی بڑھاؤ۔ حضرت ابن عمر جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے اور جو اضافی ہوتی اس کو کاٹ دیتے۔"

(بخاري،جلد ۷، ص:۱۶۰، ط: دار الطوق النجاۃ)

عمدة القاري شرح صحيح البخاري  میں ہے:

"حدثنا عبد الله بن رجاء حدثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن وهب أبي جحيفة السوائي قال رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ورأيت بياضا من تحت شفته السفلى العنفقة.

قوله: (العنفقة) ، بالجر على أنه بدل من: الشفة، ويجوز بالنصب على أن يكون بدلا من قوله: (بياضا) . قال ابن سيده في (المخصص) : هي ما بين الذقن وطرف الشفة السفلى كأن عليها شعر أو لم يكن، وقيل: هو ما كان نبت على الشفة السفلى من الشعر، وقال القزاز: هي تلك الهمزة التي بين الشفة السفلى والذقن، وقال الخليل: هي الشعيرات بينهما، ولذلك يقولون في التحلية: نقي العنفقة، وقال أبو بكر: العنفقة خفة الشيء وقلته، ومنه اشتقاق: العنفقة، فدل هذا على أن العنفقة الشعر، وأنه سمي بذلك لقلته وخفته، وفي هذا الحديث بين موضع البياض والشمط. ... واللحية تشمل العنفقة وغيرها''.

(باب صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، جلد۱۶، ص:۱۰۴، ط: دار احیا التراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100898

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں