بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کے بال زمین پر گرنے کا حکم


سوال

 میری داڑھی کے بال ہر جگہ گرجاتے ہیں،  اس کا میں کیا کروں ؟

جواب

داڑھی  کے بال انسانی جسم کا حصہ ہونے  کی وجہ سے قابلِ احترام ہیں، اس لیے کنگھی وغیرہ کے دوران یا ایسے ہی اگر داڑھی کے بال ٹوٹ جائیں تو بہتر یہ ہے کہ  انہیں کسی جگہ دفنا دیا جائے، اگر دفنانے کی سہولت نہ ہو تو ایسی جگہ مٹی میں ڈال دیے جائیں  جہاں گندگی اور ناپاکی نہیں ہو، البتہ  اس  میں بہت  زیادہ  تکلف میں بھی نہیں  پڑنا  چاہیے، اگر  کبھی کسی  وجہ  سے  ڈاڑھی  کے ٹوٹے  بال زمین پر گرگئے  اور  انہیں جمع کرنے  میں سہولت  نہ ہو تو  ان کو جمع کرکے زمین میں دفنانا ضروری نہیں ہے، بلکہ حرج کی وجہ سے یہ  معاف ہے۔

"فإذا قلم أظفاره أو جزّ شعره ینبغي أن یدفن ذلك الظفر والشعر المجزوز، فإن رمی به فلا بأس، وإن ألقاه في الکنیف أو في المغتسل یکره ذلك؛ لأن ذلك یورث داء، کذا في فتاوی قاضي خان".

(الفتاوی الهندية، ج۵ ص ۳۵۸ کتاب الکراهية، الباب التاسع عشر في الحنان والخصآء وقلم الأظفار ...الخ)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں