بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی بچہ کو کاٹنے کا حکم


سوال

داڑھی بچہ کا  کیا حکم ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ نیچے ہونٹ سے متصل بال جنہیں عرف میں ’’داڑھی  بچہ‘‘ کہا جاتا ہے، یہ بال بھی داڑھی کے حکم میں داخل ہیں، لہٰذا اس کا رکھنا واجب اور  کاٹنا یا ترشوانا  مکروہِ تحریمی اور ناجائز ہے،اس لیے اس کے کاٹنے سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"نتف الفنبكين بدعة وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى كذا في الغرائب".

(کتاب الحظر والاباحۃ، باب الاستبراء وغيره، ج:6، ص:407، ط:ایج ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں