بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاڑھی اور سر میں تیل لگانے کا سنت طریقہ


سوال

سر اور ڈاڑھی پےتیل لگانے کا سنت طریقہ بتا دیں۔

جواب

رسول اللہ ﷺ    سر اور ڈاڑھی مبارک کے بالوں میں تیل استعمال فرماتے تھے، اور  روایت میں ہے کہ آپ ﷺ تیل لگانے کے بعد سر پر ایک کپڑا رکھتے تھے، وہ کپڑا تیل سے اتنا تر ہوجاتا گویا تیل والے کا کپڑا معلوم ہوتا تھا۔زیتون کا تیل کھانے اور لگانے کی ترغیب روایات میں موجود ہے، البتہ تیل لگانے  کی  کوئی خاص کیفیت  کسی صحیح  احادیثِ مبارکہ میں نہیں مل سکی۔

احادیث کے ابواب الترجل میں  اس بات کا تو ذکر ہے کہ رسول اللہ ﷺ طہارت کے حصول، کنگھی کرنے اور جوتا پہننے الغرض ہر اچھے کام میں دائیں ہاتھ سے کرنے کو پسند فرماتے تھے، اور ان ابواب میں بعض روایات میں تیل لگانے کا بھی ذکر  موجود ہے، لیکن اس حوالے سے صراحت نہیں ملی کہ تیل لگانے میں بھی آں جناب ﷺ کا معمول دائیں جانب سے تیل لگانے کے آغاز کا تھا۔

مشکات شریف میں ہے:

"وعن ‌أبي ‌هريرة ‌أن ‌رسول ‌الله ‌صلى ‌الله ‌عليه ‌وسلم ‌قال: من ‌كان ‌له ‌شعر ‌فليكرمه . ‌رواه ‌أبو ‌داود."

(‌‌كتاب اللباس، ‌‌باب الترجل، ‌‌الفصل الثاني، ج:2، ص:1265، ط:المكتب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411102210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں