بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پندرہ سال سے کم عمر لڑکا ڈاڑھی، مونچھ نکلنے پر بالغ شمار ہوگا؟


سوال

اگر کسی کو احتلام نہیں ہوا ،  پندرہ سال سے پہلے اور ہلکی ہلکی مونچھ اور ڈاڑھی نکلی تو بالغ سمجھاجائے گا؟

جواب

 بالغ ہو نے کا مدار بلوغت کی علامات پر ہے، اگر علامات (احتلام،انزال وغیرہ) ظاہر ہوجائیں تو لڑکا بالغ شمار ہوگا، علامات ظاہر نہ ہوں تو  قمری اعتبار سے پندرہ سال کا لڑکا بالغ شمار ہوگا، اور  اگر بلوغت کی علامات ظاہر نہ ہوں، اور لڑکا   پندرہ سال سے کم عمر کا ہو  تو صرف ہلکی ڈاڑھی یا مونچھ ظاہر ہونے سے وہ بالغ شمار نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 153):

"(بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال) والأصل هو الإنزال (و الجارية بالاحتلام والحيض والحبل) ولم يذكر الإنزال صريحاً؛ لأنه قلما يعلم منها (فإن لم يوجد فيهما) شيء (فحتى يتم لكل منهما خمس عشرة سنةً، به يفتى) لقصر أعمار أهل زماننا".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں