بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈھے کا امامت کرنا کیساہے؟


سوال

اصحاب اللحی کی موجودگی میں مقطوع اللحیہ جماعت کرواسکتا ہے؟ نیز امامت کی کیا شرائط ہیں؟

جواب

اصحاب اللحی (داڑھی والے)کی موجودگی میں مقطوع اللحیہ(داڑھی منڈھے)کا(جماعت) امامت کرانامکروہ ہے لیکن اگر مقطوع اللحیہ نےصاحب اللحیہ کی موجودگی میں نماز پڑھا لی تو کراہت کے ساتھ نماز ہوجائیگی یعنی فریضہ ذمہ سے ساقط ہوجائے گا البتہ ثواب میں کمی آئے گی، امامت کی شرائط یہ ہیں:1مسلمان ہونا، 2۔بالغ ہونا، 3۔عاقل ہونا، 4۔مرد ہونا، 5۔صحیح تلفظ کے ساتھ قراءۃ پر قادر ہونا، 6۔صاحب عذر(مثلاًنکسیر والایا توتلا)نہ ہونا۔

تبیین الحقائق میں ہے:

" قال - رحمه الله -(وكره إمامة العبدوالأعرابي والفاسق)لأنه لا يهتم لأمر دينه؛ ولأن في تقديمه للإمامة تعظيمه وقد وجب عليهم إهانته شرعا."

(كتاب الصلاة، الأحق بالإمامة، ج:١، ص:١٣٤، ط:دار الكتاب الإسلامي)

البحرالرائق میں ہے:

"‌شروط ‌الإمامة، وقد عدها الشرنبلالي في نور الإيضاح فقال وشروط الإمامة للرجال الأصحاء ستة أشياء: الإسلام والبلوغ والعقل والذكورة والقراءة والسلامة من الأعذار كالرعاف والفأفأة والتمتمة واللثغ وفقد شرط كطهارة وستر عورة اهـ."

(كتاب الصلاة، شرائط صحة الإمامة، ج:١، ص:٣٦٥، ط:دار الكتاب الإسلامي)

نور الایضاح میں ہے:

"وشروط صحة الإمامة للرجال الأصحاء ستة أشياء:1 - الإسلام 2 - والبلوغ. 3 - والعقل4 - والذكورة 5 - والقرءاة6 - والسلامة من الأعذار: كالرعاف والفأفأة والتمتمة واللثغ وفقد شرط: كطهارة وستر عورة."

(كتاب الصلاة، فصل باب الإمامة، ص:63، ط:المكتبة العصرية بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں