السلام علیکم 1 میراسوال یہ ھے کہ داڑھی کہ بال منہ میں ڈالناکیسا ھے کیونکہ اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ھے کہ وہ داڑھی کے بال منہ میں ڈالتے ھیں۔ 2 ایمان کی تجدید کیسے کی جائے؟
1 اچھی عادت نہیں ھے، نیز اس سے داڑھی کے بال ٹوٹنے کا اندیشہ بھی رھتا ہے اس لئے اس سے احتراز کیا جائے۔ 2 کلمہٗ شھادت کا اقرارکرلینے سے ایمان کی تجدید ھو جاتی ھے۔ واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143409200034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن