بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کٹوانے کا کفارہ


سوال

مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃاللہایک ساتھی ہے جو ایک کمپنی کےانٹرویو میں سلیکٹ ہو گئے مگر کمپنی نے شرظ رکھی کہ ڈاڑھی نکالنی ہڑے گی اور جب یہ بات گھر والوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے بھی ڈاڑھی نکالنے پر مجبورکیا ساتھی نے گھر والوں سے کہا کہ میں دوسری کمہنی میں کوشش کرونگا لیکن گھر والوں نے نہیں مانا اور مجبور کیا اور اس دوست نے نہ چاہتے ہوئے کہا کہ میں داڑھی تو نکال لوں گا مگر شرط یہ ہے کہ جب تک دوبارہ ویسی ہی نہ آئے گھر نہیں آونگا تو کہا کہ ٹھیک ہے بعد میں رکھ لینا اسنے اسی کمپنی میں دس ماہ تک کام کہا پھر دوسری کمپنی جوائنٹ کی اور وہاں سے داڑھی رکھنی شروع کی اور بڑھنے کے بعد گھر گیا ،وہ داڑھی نکالنے کا کفارہ معلوم کرناچاہتاہے مدلل جواب دیکر ممنون فرمائیں

جواب

یہ شخص بھت بڑے گناہ کا مرتکب ہوا ہے، صدق دل سے ندامت کے ساتھ اپنے اس عمل پر اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کرے اور آئیندہ کچھ بھی ہوجائے اس طرح کی غلطی کے نہ دھرانے کا پختہ عزم رکھے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200699

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں