بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کی شرعی لمبائی کیا ہونا چاہیے؟


سوال

داڑھی کی شرعی لمبائی کیا ہونا چاہیے؟

جواب

داڑھی کی  لمبائی  ایک مشت ہونا چاہیے، اس سے زائد بال ہوں تو ایک مشت کی حد تک اس کو کاٹ سکتے ہیں، داڑھی کے بارے میں یہی معمول آں حضرت ﷺ اور صحابہ رضی اللہ  عنہم سے مروی ہے۔

ترمذی شریف میں ہے:

"أَنَّ النَّبِيَ صلی الله عليه وآله وسلم کَانَ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ مِنْ عَرْضِهَا وَطُولِهَا."

(ترمذی، السنن، 5: 94، رقم: 2762، بيروت: دار إحياء التراث العربي)

 ترجمہ: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی داڑھی مبارک لمبائی اور چوڑائی میں کم کرتے تھے۔‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں