بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بالوں میں براؤن کلر لگانا جائز ہے


سوال

کیا ہلکا براؤن کلر لگانا جائز ہے ؟

جواب

اگر "براؤن کلر لگانے" سے مراد یہ ہے کہ داڑھی کو یا بالوں کو لگانا جائز ہے یا نہیں تو جواب یہ ہے کہ داڑھی یا بالوں کو براؤن کلر لگانا جائز ہے البتہ خالص کالا کلر لگانا جائز نہیں ۔

فتاوی عالمگیری میں ہے: 

"اتفق المشايخ رحمهم الله تعالى أن الخضاب في حق الرجال بالحمرة سنة وأنه من سيماء المسلمين وعلاماتهم وأما الخضاب بالسواد فمن فعل ذلك من الغزاة ليكون أهيب في عين العدو فهو محمود منه".

(الفتاوى العالمكيرية ، كتاب الكراهية، الباب العشرون في الزينة واتخاذ الخادم للخدمة، 5/ 359،ط: دار الفكر)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144509102176

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں