بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دراز ایپلیکیشین کے ذریعے بل جمع کرانے پر ڈسکاؤنٹ لینا


سوال

آج کل دراز کے نام سے ایک ایپلیکیشن ہے جس کے ذریعے لوگ آن لائن خریداری کرتے ہیں، کچھ دنوں سے انہوں نے آن لائن یوٹیلیٹی بلز جمع کروانے کی سہولت دی ہے اور انہوں نے یہ پیشکش کی ہے کہ اگر کوئی ان کی اس آن لائن ایپلیکیشن سے بل جمع کروائے گا تو دراز کمپنی والے اس بل جمع کرانے پر اپنی طرف سے کچھ رقم کی چھوٹ دیتے ہیں۔ تو کیا ہمارے لیے یہ چھوٹ لیناجائز ہے؟

جواب

اگر "دراز ایپلیکیشن" کے ذریعہ بل جمع کروانے پر ملنے والا ڈسکاؤنٹ ، اس ایپ میں پیسے رکھوانے کی بنیاد پر نہ ہو، نیز اس ادارے (Daraz.pk)کے تمام یا اکثر معاملات جائز ہوں، خلافِ  شرع  معاملات نہ ہوتے ہوں اور ان کی آمدن کل یا کم از کم اکثر حلال ہو تو اس صورت میں اس ادارے کے ذریعہ بل جمع کروانے پر ان سے  ملنے والا  ڈسکاؤنٹ  حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144203201249

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں