بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دراز ایپ کا ڈسکاونٹ دینا اور اس کا استعمال کرنا


سوال

دراز ایپ سے کے الیکٹرک کے بل جمع کروانے پر 5 فیصد ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ کمپنی  بغیر کسی عوض کے محض ترغیب کے لیے ایپ استعمال کرنے پر یہ ڈسکاؤنٹ دیتی ہے تو یہ ان کی طرف سے ہدیہ ہے اور شرعًا اس کا لینا جائز ہے۔

 ہدیہ میں ثواب کے علاوہ غرض و مقصود سامنے والے کی خوش دلی اور طیبِ  قلب ہوتا ہے۔

لسان العرب - (15 / 68):

"والعطاء والعطية اسم لما يعطى."

تاج العروس من جواهر القاموس- (39 / 62):

"و  العطاء : ما يعطى كالعطية ؛  كغنية  ج أعطية ، جج  جمع الجمع أعطيات.

 وفي الصحاح : العطية المعطى ، والجمع العطايا.

 فالذي ذكره المصنف من الجموع لعطاء وغفل عن ذكر جمع العطية وهو واجب الذكر ، وقيل : العطاء اسم جامع فإذا أفرد، قيل: العطية ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں