بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سعودی عرب میں صدقہ فطر کی ادائیگی


سوال

اس سال سعودی عرب میں فطرانہ کتنے ریال ہے?

جواب

 آپ سعودی عرب میں ہیں تو آپ وہیں کے اعتبار سے صدقہ فطر ادا کریں، اور صدقہ فطر گندم، جو، کھجور، اور کشمش وغیرہ سے یا ان کی قیمت سے  ادا کرسکتے ہیں، اگر  صدقۂ فطر گندم سے دینا چاہتے ہیں تو پونے دو کلو گندم یا  وہاں  بازار میں  اس کی جو قیمت ریال کی صورت میں ہو وہ کسی مستحق کو دے دیں، احتیاطاً دو کلو گندم کا حساب کرلیجیے۔ اور جو، کھجور اور کشمش وغیرہ سے دینا چاہتے ہیں تو یہی  اشیاء ساڑھے تین کلو یا ان کے ساڑھے تین کلو کی وہاں بازار میں جو قیمت ہے،  وہ وہاں سے معلوم کرکے اس کے مطابق صدقہ فطر  ادا کردیں۔

عام حالات میں قیمت سے ادا کرنا زیادہ بہتر ہے؛ تاکہ مستحق اپنی ضرورت کے مطابق اپنی ضرورت پوری کرسکے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144109202186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں