کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ "دانیہ" نام رکھنا کیسا ہے؟ نیز اس نام کے کیا معنی ہیں؟
"دَانِیَه" کا معنی ہے: قریب، نزدیک، جھکنے والی۔ (القاموس الوحید، ص: 547، ط: ادارہ اسلامیات لاہور)
بصورتِ مسئولہ مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا افضل اور باعث برکت ہے۔ فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144201200546
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن