بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دانوں سے نکلنے والے پانی کا حکم


سوال

دانوں سے نکلنے والے پانی سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

دانوں سے نکلنا والا پانی اگر بہہ جائے یعنی دانے سے تجاوز کرجائے یا اتنا ہو کہ بہنے کی صلاحیت رکھتا ہو، لیکن اسے روئی / ٹشو وغیرہ سے صاف کرکے بہنے نہ دیا جائے یوں کئی بار کیا جائے تو پھر وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اگر دانے کے منہ پر ہی رہے اور اس سے آگے نہ بڑھے تو وضو نہیں توٹتا۔

الفتاوى الهندية میں ہے:

"وإن قشرت نفطة وسال منها ماء أو صديد أو غيره إن سال عن رأس الجرح نقض وإن لم يسل لاينقض."

(کتاب الطهارۃ، باب نواقض الوضوء، ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۱،دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں