دانائے سبل کیا معنی ہے؟
دانا فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے "سمجھ دار، باخبر، عالم، دانش مند" اور سُبُل عربی زبان کالفظ ہے جس کا معنی ہے "راستے، طریقے"، دانائے سبل ان دو لفظوں سے مرکب ہے جس کا معنی ہے " وہ آدمی جو راستہ دکھائے"، یہ لفظ علامہ اقبال کے مندرجہ ذیل شعر میں استعمال ہوا ہے :
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے غبار راہ کو بخشا فروغ وادیٔ سینا
اور اس شعر میں دانائے سبل سے مراد رسولِ اللہ ﷺ ہیں۔
اردو لغت میں ہے:
"دانا: باخبر، جاننے والا، عالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دانائے سبل، یہ (ے)ساتھ مضاف ہے سبل کی طرف، اسم مذکر، مراد رسول خدا ﷺ ہیں، اقبال کا شعر ہے:
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے غبار راہ کو بخشا فروغ وادیٔ سینا "
(ج:8، ص:990،991، ط: ترقی اردو بورڈ، کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601100655
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن