بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داماد اور ساس کا ایک دوسرے کو ویڈیو کال پر اعضاءِ مستورہ دکھانا


سوال

ساس اور داماد وڈیو کال پر ایک دوسرے کو اپنا فرج دکھا کر شہوت پوری کر دیتے ہیں اور یہ معاملہ ایک بار نہیں چار پانچ بار ہوگیا، داماد سعودی میں ہے اور ساس ملک میں۔  کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اس کا نکاح پر اثر ہوتا ہے کہ نہیں؟

جواب

ساس اور داماد کا ویڈیو کال پر ایک دوسرے کے سامنے اپنے اعضاءِ  مستورہ ظاہر کرکے شہوت پوری کرنا انتہائی قبیح عمل ہے، اس عمل پر دونوں توبہ اور استغفار کریں، اگر یہ عمل صرف ویڈیو کال پر ہوا ہے، ایک دوسرے کو کبھی شہوت کے ساتھ چھوا نہیں ہے تو بیٹی کا نکاح برقرار ہے۔

اس صورتِ حال میں مذکورہ شخص اور اس کی ساس کو فون پر رابطہ فوراً ختم کردینا چاہیے، اور کسی تیسرے فرد کی موجودگی کے بغیر تنہائی میں ملنا بھی نہیں چاہیے۔ نیز یہ بھی واضح رہے کہ ویڈیو کال اگر جان دار کی تصویر یا ویڈیو پر مشتمل ہو تو شرعاً اس کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں