اگر سسر داماد کی طرف سے قربانی کر ے، تو کیا قربانی ہو جائے گی؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سسر داماد کو بتاکر، یا اس کے کہنے پر اس کی طرف سے قربانی کرتا ہے تو اس صورت میں قربانی ہوجائے گی، بصورتِ دیگر داماد کی واجب قربانی نہ ہوگی۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"(ومنها) أنه تجزئ فيها النيابة فيجوز للإنسان أن يضحي بنفسه و بغيره بإذنه؛ لأنها قربة تتعلق بالمال فتجزئ فيها النيابة كأداء الزكاة وصدقة الفطر؛ ولأن كل أحد لايقدر على مباشرة الذبح بنفسه خصوصًا النساء، فلو لم تجز الاستنابة لأدى إلى الحرج."
( كتاب التضحية، فصل في انواع كيفية الوجوب، ٥ / ٦٧، ط: دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200783
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن