بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

داماد کے والد سے نکاح کرنا


سوال

بیوی کی ماں بیوی کے سسر یعنی داماد کے والد سے نکاح کرسکتی ہے؟

جواب

صورت  مسئولہ میں  سمدھی اور سمدھن کا نکاح آپس میں جائز ہے، اگر ان دونوں کے درمیان نسبی یا رضاعت وغیرہ کی کوئی حرمت نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي."

(كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات، القسم الثاني المحرمات بالصهرية، ١ / ٢٧٧، ط: دار الفكر)

رد المحتار علي الدر المختارمیں ہے:

"قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب. اهـ."

(كتاب النكاح، فصل في المحرمات، ٣ / ٣١، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144505101962

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں